خیبر پختونخوا پولیس میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی میں پشاور نے پہلی

ایبٹ آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ضلع لکی مروت تیسرے نمبر پر رہا

پیر 16 اپریل 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا پولیس میں غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی میں پشاور نے پہلی ، ایبٹ آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلع لکی مروت تیسرے نمبر پر رہا۔منشیات کی برآمدگی میں ضلع مانسہرہ پہلے،پشاور دوسرے اور نوشہرہ تیسرے نمبر پر رہا۔مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں ضلع پشاور پہلے ، مردان دوسرے اور نوشہرہ تیسرے نمبر پر رہا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسلحہ ،منشیات اور مجرمان اشتہاری کے خلاف صوبہ بھر میں مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیاہیجو پچھلے سال کی تقابلی جائیزے سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 668 عدرائفلز، ایل ایم جی اور برین گن(Bren Gun) جبکہ پچھلے سال 553عدداور گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 115عدد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران گذشتہ سال 1400 عدد شارٹ گنز/ریپیٹرز جبکہ رواں سال 1797عددجو کہ 397عدد زیادہ ہے۔ اسی طرح گذشتہ سال 5908عدد پستول/ ریوالورز جبکہ رواں سال 6944 عدد جو 1036عددزیادہ ہے خنجر/چاقو گذشتہ سال 46عدد جبکہ رواں سال 65عدد جو 19عدد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال 187976عددکارتوس جبکہ رواں سال 397117 عدد کارتوس جو پچھلے سال کے مقابلے میں 209141عدد(111فیصد) زیادہ ہے۔

گذشتہ سال 663عدد کلاشنکوف جبکہ رواں سال 1081عدد کلاشنکوف جو پچھلے سال کے مقابلے میں 418عدد زیادہ ہے۔اسی طرح گذشتہ سال 2عدد سٹین گن/مشین گن جبکہ رواں سال 7عدد جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5عدد زیادہ ہے۔گذشتہ سال ایک عدد راکٹ لانچر جبکہ سال رواں میں 7 عدد جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6عدد زیادہ ہے۔اسی طرح گذشتہ سال اسی مدت کے دوران ایک عدد بم اور287 عدد ڈیٹونیٹرزجبکہ سال رواں کے دوران 3عدد بم اور 697 عدد ڈیٹونیٹرز پکڑے گئے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 2عدد اور 410عدد 11)فیصد)زیادہ ہے۔

اسی طرح منشیات کی مد میں بھی خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں بہتر رہی۔ گذشتہ سال 3931کلو گرام چرس جبکہ رواں سال 5424کلو گرام چرس قبضے میں لئے گئے جو1494کلو گرام زیادہ ہے۔گذشتہ سال 32کلو گرام افیون جبکہ رواں سال 175 کلو گرام جو142کلو گرام زیادہ ہے۔گذشتہ سال 99 جبکہ رواں سال 193 کلو گرام ہیروئن جو کہ 94کلو گرام زیادہ ہے۔گذشتہ سال .550 گرام آئس جبکہ رواں سال 6.596 کلو گرام آئس پکڑی گئی جو کہ 6.046 کلو گرام (11فیصد)زیادہ ہے۔مجرمان اشتہاری کے خلاف بھی کاروائی انتہائی بہتر رہی گذشتہ سال 4468 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے تھے جبکہ رواں سال کے دوران 5622 مجرمان اشتہار پکڑے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 1154عدد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں