82کلومیٹرچکدرہ فتح پورروڈ کی اسپارٹ کی چوڑائی24 فٹ سے بڑھا 36فٹ کی منظوری

جاری منصوبوںکو بروقت اوراپنے مقررہ وقت میںبین الاقوامی معیارکے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،امیرمقام

پیر 16 اپریل 2018 22:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت این ایچ اے پشاورمیںاعلیٰ سطح اجلاس منعقدکیاگیا۔اس موقع ممبر این ایچ اے خیبرپختونخواعمران یوسفزئی نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کو جاری ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

اجلاس میںعوام کے امنگوںکے مطابق اورعوام کے پرزورمطالبے پر 82کلومیٹرچکدرہ فتح پورروڈ کی اسپارٹ کی چھوڑائی24 فٹ سے بڑھا 36فٹ کی منظوری دیدی گئی جس پرایک ارب روپے کی مزیدلاگت آئیگی،مدین بحرین اوربحرین کالام روڈپر23 پل کی فی الفورتعمیرکے احکامات جاری کردیئے۔وزیراعظم کے مشیرنے صوبے کے مختلف12جن میںمردان چکدرہ،کوہاٹ ڈی آئی خان،بنوںسرائے گمبیلہ،پشاوردرہ آدم خیل،ایبٹ آبادمانسہرہ،ایبٹ آباد سٹی ایریا،خوازہ خیلہ الپوری سمیت دیگربڑی شاہراہیںشامل ہیںکی سالانہ ترقیاتی فنڈز میں بہتری کی منظوری بھی دیدی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ حکام کوہدایات دیںکہ جاری منصوبوںکو بروقت اوراپنے مقررہ وقت میںبین الاقوامی معیارکے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچادیئے جائیں اورنیشنل ہائی اتھارٹی کے منصوبوںسے عوام تک ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل اورموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیں۔اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اداروںکے وابستہ امورسے عوام تک ریلیف پہنچایاہے اوراپنے تمام انتخابی وعدوںکوانشاء اللہ اپنی دوراقتدارمیںعملی جامہ پہنارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کیخلاف باتیںکرنیوالے اسی شاہراہ پرکنٹینرسجاتے ہیں جس کی تکمیل پاکستان مسلم لیگ(ن)اورقائدمحمدنوازشریف کی بدولت عمل میںآئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں