اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی کے غیر رجسٹرڈ میڈیکل وڈینٹل کلینکس اورمیڈیکل سٹورز پر چھاپے‘ عطائی ڈاکٹر گرفتار

پیر 16 اپریل 2018 22:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی محسن صلاح الدین نے ڈرگ انسپکٹرمحمد عرفان کے ہمراہ تخت نصرتی بازار میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل وڈینٹل کلینکس اورمیڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے اور1 عطائی ڈاکٹر کو موقع سے گرفتار کرنے کے علاوہ1ڈینٹل کلینک اور1 میڈیکل سٹور کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی محسن صلاح الدین نے عوامی شکایات پرتخت نصرتی بازار میں کھلے غیر رجسٹرڈ میڈیکل و ڈینٹل کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شرین ڈینٹل کلینک کو سیل کرکے اس کے مالک شرین خان کو موقع پر گرفتار کرلیاجوکہ غیرقانونی طور پر ایک مریض کا علاج کرنے میں مصروف تھا۔غیرسندیافتہ عطائی ڈاکٹر کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا۔

اسی طرح غیر لائسنس یافتہ حسین میڈیکل سٹورکو سیل کرکے اس کے مالک محمد حسین کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔اس موقع پر محسن صلاح الدین کا کہناتھاکہ غیر قانونی میڈیکل سٹورزو کلینکس اور غیر سند یافتہ ڈاکٹرز کو تحت نصرتی میں پریکٹس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں