خیبر پختونخوا کے سرکاری انجینئرزنے صوبہ گیر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی

پیر 16 اپریل 2018 22:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)خیبر پختونخوا کے سرکاری انجینئرزنے صوبہ گیر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی‘ صوبے بھر سے انجینئرز پیر کی صبح بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بلدیات و سی اینڈ ڈبلیو سیکرٹریٹ پشاورمیں جمع ہو گئے اورشام گئے تک اپنا پرامن احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلوس کی شکل میں صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کیا جہاں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے انکے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انکے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کا یقین دلایامظاہرے میں بلدیات، مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، آبنوشی، پختونخواہائی وے اتھارٹی، ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ٹی ایم ایز و شہری ترقیاتی اداروں سمیت سرکاری محکموں اور شعبہ جات کے انجینئرز و افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین اپنے مطالبات پر مبنی مختلف نعرے بھی لگاتے رہے جن میں انجینئرز کی اپ گریڈیشن، پروفیشنل الاؤنس کا اجراء ، انجینئرز کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت اور بی ٹیک ہولڈرز کا گریڈ سترہ میں کوٹے کا خاتمہ شامل ہیں ہڑتالی انجینئرز آج منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے بھی مظاہرہ کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں