صوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں قید 220 مجرمان کو پروبیشن پر رہا کیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 18:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)محکمہ پیرو ل اینڈ پرو بیشن خیبر پختونخوا نے مارچ 2018 میں صوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں قید 220 مجرمان کو پروبیشن پر رہا کیا۔اس سلسلے مین محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر پیرول اینڈ پروبیشن معلم جان ارمزئی کی خاص توجہ سے محکمہ کی کار کردگی بہتر ہو رہی ہے اور محکمہ پیرول اینڈ پرو بیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اور موثر کردار ادا کرتا ہے نے مارچ 2018 میں مختلف عدالتوں سے 220 مجرمان جن میں 1 زنانہ کم سن بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

(Juvinile Justice System Ordinance 2000 ) کے تحت رہا کئے ہیں۔ اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کی زیر نگرانی 3128 مجرمان پروبیشن پر ہیںجن میں 65 زنانہ تین بچیاںاور 118 کم عمر بچے بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ2942 پر و بیشن پر ہیں اور پیرول پر وبیشن آفسر کی زیر نگرانی ہیں محکمہ پروبیشن نے 31 ما رچ تک 3128 مجرما ن مختلف عدالتو ں سے پر وبیشن پر رہا کئے ہیں جس سے حکو مت کو سا لا نہ کروڑوں روپے بچت ہو ئی ہے۔ محکمہ کی کا رکر دگی کو مز ید بہتر بنا نے کے لئے صو با ئی حکو مت خا ص تو جہ دے رہی ہے جس سے معا شر ے سے جرا ئم کے خا تمے اور جیلو ں میں گنجا ئش کی کمی کے مسلے پر بڑی حد تک قا بو پا یا جا سکے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں