کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم ہیڈ گاڑیاں ،کپڑا اور دیگر سامان برآمد

منگل 17 اپریل 2018 18:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پشاورپولیس اور کسٹم حکام کی بین الصوبائی سمگلروں کے خلاف مشترکہ کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم ہیڈ گاڑیاں ،کپڑا اور دیگر سامان برآمد کر کے کسٹم حکا م کے حوالا کیا گیا اورقومی خزانے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا یاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور دیگر سامان کی سمگلنگ کی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر سی سی پی او محمد طاہر خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور پولیس اور کسٹم حکام پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گذشتہ تین ماہ کے دوران مختلف تھانہ جات کے حدود میں خصوصی ناکہ بندیو ں کے دوران 64 مختلف قسم کی نان کسٹم پیڈ قیمتی گاڑیا ں،9386(تھان) نان کسٹم پیڈ کپڑا،8446 کلو گرام چائے،631 کاٹن غیر ملکی سیگریٹ،683 عدد ٹائر ،2083 عدد موبائیل سیٹ،392 عدد مختلف قسم کے پرفیوم،اور مختلف سامان جن کی مالیت 43.04 ملین روپے بنتی ہے قبضہ میں کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا یاہے یاد رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران 10 گنا زیادہ سمگلنگ کی سامان کی ریکوری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں