چھٹی سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس (کل) شروع ہوگی

منگل 17 اپریل 2018 18:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور ا نسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کل بروز جمعرات کے ایم یو فیز5حیات آباد میں شروع ہوگی۔واضح رہے کہ کانفرنس کا پہلا دن پری کانفرنس ورکشاپس کے لئے مختص ہے جس میں میڈیکل ایجوکیشن او ریسرچ کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی ماہرین مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کریںگے جبکہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب جمعتہ المبارک 20اپریل کو صبح 9بجے منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے روز پری کانفرنس ورکشاپس کے دو الگ الگ سیشنز بیک وقت خیبر میڈیکل یونیورسٹی،خیبر میڈیکل کالج،خیبر گرلز میڈیکل کالج،رحمان میڈیکل کالج،پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل کالج،خیبر کالج آف ڈینٹسٹری اور نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن میں منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جن میں نامور ملکی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم، میڈیکل پروفیشنلز اور محققین مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد طب کے میدان میں میڈیکل ایجوکیشن کی اہمیت اور ضرورت نیز اس حوالے سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنااور اس میں گزشتہ سالوں کے دوران ہونے والی تحقیق کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات اور فیکلٹی میں جدید تحقیق کے رجحانات پید ا کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے علاوہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ، ماہرین صحت وتعلیم اور طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں