تھانہ تہکال پولیس کے افسران ، اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا

منگل 17 اپریل 2018 18:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بہادری اور بہترین کارکردگی پر تھانہ تہکال پولیس کے افسران ، اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی دفتر میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران ایس ایچ او تہکا ل محمد کامران خان پولیس اہلکار، عالم زیب نمبر70 ، امنت بااللہ نمبر6009 ، غلام محمدنمبر 5058 ،وصال نمبر4097 کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا ور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران اور جوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی کارکر دگی میں مزید بہتری لائیںاور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں