پشاور، ملگری ڈاکٹران کے رہنماکے گھر پر حملہ ، اے این پی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

منگل 17 اپریل 2018 21:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے ملگری ڈاکٹران صوابی کے ضلعی صدر ڈاکٹر منظور احمد کے گھر پر گرنیڈ حملے اور بھتہ خوروں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے خلاف صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے ، نوٹس اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرایا جس میں سپیکر کی توجہ اس جانب دلائی گئی ہے کہ تین ماہ قبل بھی ڈاکٹر منظور کے گھر پر حملہ ہو چکا ہے اور بھتہ خوروں کی جانب سے انہیں 50لاکھ روپے نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیںلیکن حکومت کی جانب سے انہیں کوئی سیکورٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی اس مسئلے کا نوٹس لیا گیا ، سردار حسین بابک نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوئے جس سے مذکورہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کسی شہری کی جان و مال محفوظ نہیں اور ڈاکٹر منظور کے ساتھ پیش آنے والے واقعات صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے نوٹس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر منظور اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بھتہ خوروں اور حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں