پشاور،ضلعی انتظامیہ کا بورڈ بازار میں دوبارہ تجاوزات قا ئم کر نے والوں کے خلاف کلین اپ آپریشن، 12 گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پربورڈ بازار سے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامدشیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے بورڈ بازار میں چیکنگ کر تے ہوئے دوبارہ دکانوں سے باہر تجاوزات قا ئم کرنے اور سڑک کے اوپر سامان رکھنے پر12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے بھی بورڈ بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا تھا جس میں بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر نے سمیت اکثر کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا اور انھوں نے دوبارہ تجاوزات قا ئم کر دیں تھیں۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے 12افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام افسران کو تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ جبکہ انھوں نے دکانداروں کو بھی خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں