نیشنل ایکشن پلان کے تحت رجسٹریشن نہ کرنے والے چار لاکھ افغان مہاجرین کے اعداد وشمار اکھٹے کر لئے گئے

منگل 17 اپریل 2018 20:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت رجسٹریشن نہ کرنے والے چار لاکھ افغان مہاجرین کے اعداد وشمار اکھٹے کر لئے گئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن دو ماہ قبل شروع کی گئی تھی اس سے قبل پاکستان میں 14لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تھی جبکہ 12لاکھ 64ہزار افغان مہاجرین نے رجسٹریشن نہیں کرائی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹریشن لازمی قرار دینے کے بعد آٹھ لاکھ 64ہزار افغان مہاجرین نے اپنی رجسٹریشن کی ہے جن میں 2لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو افغان سٹیزن کارڈ جاری کئے گئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق چارلاکھ ایسے افغان باشندے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیںکرائی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ذرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ کرانے والے افغان مہاجرین پر تحفظات کااظہار کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے دو مہینے کی ڈیڈ لائن کے باوجود رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان مہاجرین کے بارے میں کریک ڈائون کرنے ، انہیں گرفتار کرنے ان کے اثاثے کو ضبط کرنے سمیت دیگر تجاویز حکومت کودی ہے اور حکومت کی منظوری کے بعد کاروائی شروع کی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں