پشاور،ڈپٹی کمشنر بنوں کی زیر صدارت بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اعلی افسران کی میٹنگ

ْ تمام ڈپٹی کمشنرز سے ایک سکیم کے بارے میں تفصیلات طلب،تمام روڈز پر کام تکمیل تک پہنچانے کیلئے وقت مقرر ،ضلعی انتظامیہ آفسران اور مانیٹرنگ آفسران کو پیکج وائز کا م تقسیم جس پر وہ روزانہ چیکنگ کرینگے،محمد علی اصغر،

منگل 17 اپریل 2018 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، مانیٹرنگ آفسران اور سی اینڈ ڈبلیو کے تینوں ایس ڈی اوز نے بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے میٹنگ کی ڈپٹی کمشنر بنوں نے پیکج وائز ایک ایک سکیم کے بارے میں تفصیلات طلب کی اور تمام روڈز پر کام تکمیل تک پہنچانے کیلئے وقت مقرر کیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ آفسران اور مانیٹرنگ آفسران کو پیکج وائز کا م تقسیم کردیا ہے جس پر وہ روزانہ چیکنگ کرینگے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واضح کیا کہ کسی بھی روڈ پر اسفالٹ شروع کرنے سے پہلے جہاں پر ضرورت ہو وہاں پر صاف پا نی کی فراہمی کیلئے نئے واٹر پائپ بچھائے جائیں اور جہاں پر روڈ کی کشادگی کی وجہ سے بجلی کے پرانے کھمبے روڈ میں آرہے ہو وہاں پر نئے بجلی کے کھمبے لگائے جائے تاکہ اسفالٹ کرنے وقت کمپیکشن اچھی طرح ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں