خیبرپختونخوا حکومت نے ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن سوات قائم کردیاہے

منگل 17 اپریل 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کی شق 53 کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن سوات قائم کردیاہے جس کے اراکین میں ضلع ناظم سوات کی جانب سے نامزد کردہ ضلع کونسل سوات کے اراکین اورسکروٹنی کمیٹی سوات کی سفارش کردہ آزاد اراکین شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن کے اراکین کی عرصہ تین سال کے لئے تقرری کردی گئی اور وہ خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کی شق 54 جس کو شق 52 کے ساتھ پڑھا جائے گا کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیںگے۔

مذکورہ ایکٹ کی شق 57(9) کے مطابق ضلعی اسمبلی کی عدم موجودگی میںآزاد اراکین کمشن تشکیل دیںگے ۔چیئرپرسن اوروائس چیئرپرسن کاانتخاب اراکین میں سے عرصہ دوسال کے لئے کیاجا ئے گا جو دوسری مدت کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن سوات مندرجہ ذیل اراکین پرمشتمل ہوگا۔ضلع کونسل سوات کے ممبران میں عبدالمالک ،زمین خان، رحم دل شاہ اورمسمات نسیم اختر ہوںگے۔

ریٹائرڈ سول سرونٹس میںمظفر حسین ،فیض محمد خان،پیر محمد خان اور فدا محمدشامل ہیں اورسول سوسائٹی کے اراکین میں اختر منیر خان ایڈوکیٹ ،جہانزیب ایڈوکیٹ ،سہیل سلطان ایڈوکیٹ، علی باز خان ایڈوکیٹ اورمسماة حمیرا شوکت شامل ہونگے۔ اس امرکااعلان محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں