صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرانے نامے

منگل 17 اپریل 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میںکمی کے بعد 96.45 روپے فی لیٹر مقرر کرنے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرانے نامے تیار کئے ہیں، جو فوری طورپر لاگو ہوں گے۔ نئے کرانے ناموںکے مطابق فلائنگ کوچز/منی بسز، 1.11 روپے، اے سی بسز 1.31 روپے، عام بسیں 0.96 پیسے اورلگژری بسز 1.06 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے وصول کریںگی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 72 ۔روپے ،اے سی بسز 85 ۔روپے ،عام بسیں 62 ۔روپے اور لگژری بسیں 69 ۔روپے کرائے چارج کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 216 ۔روپے اے سی بسیں 255 ۔روپے ،عام بسیں 187 ۔

(جاری ہے)

روپے اورلگژری بسیں207 ۔روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز373 ۔روپے ،اے سی بسز440 ۔روپے ،عام بسیں 323 ۔

روپے اور لگژری بسیں 356 ۔روپے , پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز173 ۔روپے ،اے سی بسز204 ۔روپے ،عام بسیں 150 ۔روپے اور لگژری بسیں 165 ۔روپے،پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز214 ۔روپے ،اے سی بسز 253 ۔روپے ،عام بسیں 185 ۔روپے اور لگژری بسیں 205 ۔روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 241 ۔روپے ،اے سی بسز 284 ۔روپے ،عام بسیں 208 ۔

روپے اور لگژری بسیں 230 ۔روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 64 ۔روپے ،اے سی بسز 76 ۔روپے ،عام بسیں 56 ۔روپے اور لگژری بسیں 61 ۔روپے،پشاور سے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 131 ۔روپے ،اے سی بسز 155 ۔روپے ،عام بسیں 113 ۔روپے اور لگژری بسیں 125 ۔روپے،پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 196 ۔روپے ،اے سی بسز 232 ۔روپے ،عام بسیں 170 ۔

روپے اور لگژری بسیں 188 ۔روپے،پشاور سے منگورہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 191 ۔روپے ،اے سی بسز 225 ۔روپے ،عام بسیں 165۔روپے اور لگژری بسیں 182 ۔روپے،پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 278 ۔روپے ،اے سی بسز328 ۔روپے ،عام بسیں 240۔روپے اور لگژری بسیں 265 ۔روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 555 ۔روپے ،اے سی بسز 655 ۔روپے ،عام بسیں 480 ۔

روپے اور لگژری بسیں 530 ۔روپے اورپشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسز 30 ۔روپے ،اے سی بسز 35 ۔روپے ،عام بسیں 26 ۔روپے اور لگژری بسیں 29روپے وصول کریںگی۔ دینی مدارس کے طلباء ،تعلیمی اداروں ،نابینا/ معذورافراد اور60 سال سے زائد العمرافراد کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت۔اگر ایئر کنڈیشن بسوںمیں ایئرکنڈشن کام نہیں کررہاہوں توڈیلیکس سٹیج کیرج بس کے کرائے وصول کئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں