غیر سرکاری تنظیم کا ہائیر ایجوکیشن تک مفت تعلیم لازمی کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 اپریل 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ینگ گرلز خیبرپختونخوا نے ہائیر ایجوکیشن تک مفت تعلیم لازمی کرنے کے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں گورنمنٹ سکولوں کے طالبات نے شرکت کی اور صوبائی حکومت سے ہائیرایجوکیشن کے فیسوں میں اضافہ واپس لینے اور مفت تعلیم لازمی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شریک طالبات نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر میٹرک تک تعلیم مفت کرنے کے بعد ہائیرایجوکیشن بھی فری کرنے کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہر ے میں شریک طالبات کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت نے میٹرک تک تعلیم مفت کردی ہے لیکن کالجز لیول پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے عام آدمی پر بند کردی ہے اور فیسوں میں بے تخاشہ اضافہ کی وجہ سے لڑکیوں کے تعلیم میں پسماندہ خیبرپختونخوا مزید پسماندہ رہ جائے گی اور صوبائی حکومت ہائیرایجوکیشن بھی مفت کرے تاکہ صوبہ ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں