ترقیاتی منصوبوںمیں کام کا اعلیٰ معیار برقرار کھاجائے ،ضیاء اللہ بنگش

جمعہ 20 اپریل 2018 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت کے ڈی اے کوہاٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی پرجاری کام کا معائنہ کیااور متعلقہ حکام کو کام کا اعلیٰ معیار برقرار کھنے اورپراجیکٹ کے تمام منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی خوبصورتی اورترقی کے لئے جامع پلان تیار کیاہے جس پربلاامتیاز اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے میں سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی اوران کی فوری طورپر بحالی و مرمت کی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی اور عزم کو سراہا۔

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے متنبہ کیا کہ سرکاری خزانہ عوام کی مقدس امانت ہے اور اس کی پائی پائی کی منصفانہ استعمال یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکی گنجائش ہے اور نہ معیار پر سمجھوتہ ممکن ہے لہذا مطلوبہ معیارکے مطابق کام نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس موقع پرضیاء اللہ بنگش نے ضلعی انتظامیہ کو بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد میں اپنی جانب سے ہر طرح کے ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں