اساتذہ کی اولین ذمہ داری قوم کے ہونہاروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے،عطاء الله میناخیل

جمعہ 20 اپریل 2018 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت سرکاری سکولوں میں طلباء کا داخلہ بڑھانے اور طلباء میں مفت کتب کی تقسیم کی مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء الله میناخیل نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مندھراں کلاں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مفت کتب کی تقسیم کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے علاوہ سکول میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والی انرولمنٹ مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او میل عطا ء الله مینا خیل نے اساتذہ پر زور دیا کہ ان کی اولین ذمہ داری قوم کے ہونہاروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے لہذا انہیں چاہیے کہ اپنے فرائض سے عہدہ برآ ہونے کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ ان کے طلباء بہترین نتائج دے کر نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا مستقبل بھی سنوار سکیں۔ انہوں نے اساتذہ کو مزید تلقین کی کہ وہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کے تعاون سے ان طلباء کو تعلیمی دھارے میں لانے پر قائل کریں جو کہ کسی وجہ سے سکول چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس مقصد کیلئے اگر انہیں گھر گھر جا کر والدین اور بچوں کو قائل کرنا پڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں