عوام کو درپیش مسائل کاحل صرف ایم ایم اے کے پاس ،2018کے انتخابات ایم ایم اے کے ہوں گے۔صابرحسین اعوان

جمعہ 20 اپریل 2018 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ 22کروڑ عوام موجودہ طرزحکمرانی سے مایوس ہوچکے ہیں۔برسراقتدار افراد نے ووٹ عوام سے لیے اور خدمت اپنے خاندانوں کی‘ کی ہے۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔2018کے انتخابات ایم ایم اے کے ہوں گے۔

پاکستان میں دینی جماعتوں کامتحد ہونا خوش آئند ہے۔عوام کو درپیش مسائل کاحل صرف اور صرف دینی جماعتوں کے اتحادایم ایم اے کے پاس ہے۔ملک وقوم کو ایسی نڈر،بے خوف اور جرات مندلیڈرشپ کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں محب وطن ہو اور ایسی پالیسیاں مرتب کرے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔وہ پی کے 69 میں مختلف اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

صابرحسین اعوان نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کاوجود ملک وقوم کے لیے تازہ ہواکاجھونکا ہے اور ان شاء اللہ 2018کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخواہ سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی۔صابرحسین اعوان نے مزیدکہاکہ موجودہ حکمرانوں نے بے شمار بلندوبالادعوے کیے تھے مگرایک دعوہ بھی سچ ثابت نہیں ہوا۔لوڈشیڈنگ کاخاتمہ،دہشتگردی کاقلع قمع،مہنگائی وبے روزگاری اور عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کی طفل تسلیاں دی جاتی رہیں مگر آج پانچ سال پورے ہونے کو ہیں عوام کو درپیش مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔

موجودہ حکومت کی بدترین کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کا سال دینی جماعتوں کے کامیابیوں کا سال ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں