افغانستان سے ملحق سرحدوں کو محفوظ کردیا گیا ہے، ظہیر السلا م

منگل 24 اپریل 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویڑن میں امن و امان بحالی سمیت افغانستان سے ملحقہ سرحدوں بھی محفوظ کروادیئے گئے ہیں، دیر اپر اور دیر لوئر میں پاک آرمی نے گیارہ چیک پوسٹوں کو ختم کرکے اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کی ہے پا ک آرمی کی خواہش ہے کہ سوات اور ملاکنڈ میں بھی اختیارات سول ایڈمنسٹریشن کے حوالے کرکے تمام تر توجہ انٹر نیشنل سرحدات پر مرکوز کریں ، سوات ایکسپریس وے پر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ، ملاکنڈ میں آن لائن پولیس کلئیرنس سرٹیفیکیٹ سے عوام کو گھر بیٹھے تین دن کے اندر سرٹیفیکیٹ فراہم ہوگا جو کہ ملاکنڈ انتظامیہ کا قابل تحسین عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات کے ہمراہ لیوی لائن ملاکنڈ میں آن لائن سسٹم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے سی بٹ خیلہ خرم پرویز نے انہیں آن لائن سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر نعیم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی اختر حیات نے لیوی لائن میں جدید سسٹم کی تنصیب کو سراہا اور اسے عوام بہترین سہولت قرار دیا، کمشنر ظہیر الاسلام نے کہا کہ انہوںنے ڈی آئی جی اور بریگیڈئیر ملاکنڈ ٹاسک فورس کے ہمراہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیراتی کام کا معائینہ کیا جو کہ بہتر انداز میں جاری ہے اور مقررہ وقت پرپایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے پی کے کے خصوصی ہدایات پر انہوںنے ملاکنڈ ڈویڑن کے ساتھ اضلاع اور ایک ایجنسی میں کرپشن فری سوسائٹی بنانے کے لئے سماجی برائیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں