موجودہ حالات میں پوری قوم کے لیے جماعت اسلامی امید کی کرن ہے، عنایت اللہ خان

اتوار 20 مئی 2018 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) سابق سینئر وزیر بلدیات و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کے لیے جماعت اسلامی امید کی کرن ہے ۔جماعت اسلامی صلاحیت ، دیانت اور جمہوری روایات کے لیے مثالی جماعت ہے ۔۔2018کے الیکشن کرپٹ،ظالم اور غیر ملکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے حکمرانوں کے لیے عبرت کانشان ثابت ہوں گے۔

22کروڑ عوام حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی پر اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کردیں گے اورانشاء اللہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں اسلام پسند قوتیں برسراقتدار آئیں گی۔ایم ایم اے نے ماضی میں بھی عوام کو مایوس نہیں کیا تھا اور آئندہ بھی مایوس نہیں کرے گی۔دینی جماعتوں کی قیادت کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔

عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو محب وطن ،باکردار اور ایمان دار قیادت ہی آگے لے کر چل سکتی ہے۔ملک وقوم کا سب سے بڑاالمیہ صالح قیادت کافقدان ہے۔وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔ عنایت اللہ خان نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1970 سے جمہوری آواز کے بعد دیر جماعت اسلامی کا گڑھ رہا ہے اور جماعت اسلامی عوا م کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔

ہم نے دیر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ قوم اگر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے امن و روزگار چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ جماعت اسلامی کے پاس مستقبل کا خاکہ اور وژن موجود ہے اور پوری قوم نے جماعت اسلامی سے امیدیںوابستہ کر لی ہیں ۔ ملک میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںمتحدہ مجلس عمل کامیاب ہو کر صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میںحکومت بنائے گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں