صوبائی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ، مہر سلطانہ

پیر 21 مئی 2018 12:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت و مقامی انتظامیہ پھلوں و سبزیوں اور اشیاء صرف کی قیمتیں کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث رمضان المبارک کے بابر کت مہینہ میں روزہ داروں کیلئے اشیا ء و خورد و نوش خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے ‘اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چند دن کی مہمان تھی اس لئے اس نے امسال شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی اور کسی شہر میں سستا بازار نہیں لگایا جو اس امر کا ثبوت ہے کہ حکمران جماعت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجید ہ نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام پھلوں کے بائیکاٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ منافع خوروںکو سبق سکھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں