پشاور،ناظم یو نین کو نسل37ن کے زیراہتمام انسد اد ڈینگی مہم کے حوالے تقریب کا انعقاد ، عوام کی کثیرتعداد میںشرکت

منگل 22 مئی 2018 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ناظم یو نین کو نسل37نیبر ہوڈکونسل104کے زیراہتمام انسد اد ڈینگی مہم کے حوالے سے علاقے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میںیو نین کو نسل37نیبر ہوڈکونسل104کے ناظم ملک حمید اعوان،نائب ناظم انتظارخلیل،جنرل کونسلرزرسول خلیل،فاروق خلیل،انور بشیر،عادل شہزادخٹک یوتھ کو نسلر،شاہ نوازخان کسان کو نسلر،اقلیتی ممبر راحت نظیربھٹی کے علاوہ کثیرتعدادمیںشرکت کی۔مہم کا مقصدعلاقہ میںصفائی ،ڈینگی کا خاتمہ اور اس کا ادراک کرنا تھا۔اس مہم میں علاقے کے گھروں میں گھر گھر ڈینگی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔مقررین نے ڈینگی مہم جاری رکھنے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں