جے یو آئی ف نے ضلع لکی مروت کو سیاسی تجربہ گاہ بنایا ہے، گزشتہ 15سالوں سے ہر حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود جے یو آئی ف نے ضلع سے پسماندگی کو دور کرنے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کی بجائے لکی مروت کو سی پیک ،سربند ،گیس معدنیات سمیت دیگرمختلف ترقیاتی منصوبوں سے محروم کرتے ہوئے ضلع کو مزید پسماندگی میں دھکیل دیا ہے قوم مزید ان دھوکہ بازوں پر دھوکہ نہ کھائیں اور موجودہ الیکشن میں جے یو آئی ف کے امیدوار وں کو اپنی ووٹ کے ذریعے ہمیشہ کیلئے صفایا کرکے مسترد کردیں،سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان

اتوار 24 جون 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایوں سیف اللہ خان و سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور حلقہ پی کے 92لکی مروت کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف نے ضلع لکی مروت کو سیاسی تجربہ گاہ بنایا ہے گزشتہ 15سالوں سے ہر حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود جے یو آئی ف نے ضلع سے پسماندگی کو دور کرنے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کی بجائے لکی مروت کو سی پیک ،سربند ،گیس معدنیات سمیت دیگرمختلف ترقیاتی منصوبوں سے محروم کرتے ہوئے ضلع کو مزید پسماندگی میں دھکیل دیا ہے قوم مزید ان دھوکہ بازوں پر دھوکہ نہ کھائیں اور موجودہ الیکشن میں جے یو آئی ف کے امیدوار وں کو اپنی ووٹ کے ذریعے ہمیشہ کیلئے صفایا کرکے مسترد کردیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مٹورہ ،غازی خیل ،شیریخیل ، وانڈہ بنوچی اور پہاڑخیل پکہ میں مختلف شمولیتی اجتماعات اور استقبالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حافظ زاہداللہ شاہ ، نصیر خان ،حاجی پشم خان ، ملک دلاور خان ، ملک قادر خان ، سیف الرحمن ،حاجی مہربان خان ، پیر خان ،ڈاکٹر علیم شا ہ ، ظریف خان و دیگر نے اپنے خاندانوں و ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی بھرپور حمایت کرنے کا وعدہ کیا انہوںنے کہا کہ مخالفین کے پاس ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا کوئی منشور نہیں ہے لہذا پوری قوم موجودہ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار وں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیںانشاء اللہ ملک میں حکومتوں کے قیام کے بعد یہاں لکی مروت میں تعمیرو ترقی کا ایک نیا دور کا آغاز کریں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں