․الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کا اعزازیہ مزید بڑھا دیا ہے پریذائیڈنگ افسران کا اعزازیہ 32سو روپے سے بڑھا کر6ہزارروپے کردیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کا اعزازیہ مزید بڑھا دیا ہے پریذائیڈنگ افسران کا اعزازیہ 32سو روپے سے بڑھا کر6ہزارروپے کردیا گیا ہے پریذائیڈنگ افسران کو رزلٹ کی تصاویر اپنے موبائل سے بھیجنے کی صورت میں 1ہزار روپے اضافی ملے گے صرف ایک کلک پر 85ہزار پریذائیڈنگ افسران میں 8کروڑ 50لاکھ روپے اس حوالے سے تقسیم کئے جائینگے اور الیکشن کمیشن اعزازیہ کی رقم بڑھانے کے باعث 23کروڑ 88لاکھ روپے کاا ضافی بوجھ براداشت کریگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ریٹرنگ افسران ، آر ایم ایس والے لیپ ٹاپ اوراے سی والے کیمرے میں چلائینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں