محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے کاروائی کرکے دواہم ملزمان کوگرفتارکرلیا

پیر 16 جولائی 2018 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے کاروائی کرکے دواہم ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے،گرفتارملزمان 2012میں قراقرم ہائی وے پر16مسافروں کے قتل میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد طارق اور غلام دستگیرشامل ہیں۔ ملزمان 2012میں قراقرم ہائی وے پر16مسافروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں