خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو 25جولائی 2018تک معطل کرنے کے احکامات کی توثیق کر دی

پیر 16 جولائی 2018 22:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو 25جولائی 2018تک معطل کر ددینے کے احکامات کی توثیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام بلدیاتی ادارے (چیئرمین/وائس چیئرمین/ڈسٹرکٹ کونسل /ٹائون کمیٹی، میئر/ڈپٹی میئر، میٹر و پولٹن/میونسپل کارپوریشن ، چیئرمین/وائس چیئرمین، میونسپل کمیٹی ، نائب صدر /ممبرکنٹونمنٹ بورڈ، چیئرمین/ وائس چیئرمین / یونین / ویلج / نیبرہوڈ/ وارڈکونسل کمیٹی وغیرہ 25جولائی 2018تک معطل رہیں گے۔

تاہم صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مذکورہ معطلی کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے معمول کے امور متاثر نہ ہوں ۔اس امر کا اعلان تمام انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے نام ، سیکرٹری صوبائی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے جاری کردہ ایک باقاعدہ مراسلے میں کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں