ہماری حکومت نے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرکے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، امیر مقام

پیر 16 جولائی 2018 23:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف اور صوبائی صدرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پانچ سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرکے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار منگلور گرائونڈ پر ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے شہبازشریف نے ٹیلی فونک اور انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے نامزد امیدواروںسردار خان ،حبیب علی شاہ ،غفور خان ،عبداللہ خان ،عظمت خان ،فیروز شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ میاں شہبازشریف نے کہاکہ لوگ 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے نواز شریف کے حق میںفیصلہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موسم کی خرابی کے باعث میں سوات نہ آسکا لیکن بہت جلد سوات آکر خطاب بھی کروں گا اور عوام سے ملوں گا بھی ۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ25 جولائی کے بعد ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوگی اور شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔،انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ سوات کے جلسہ میں لاشیں گریں گی لیکن میں دھمکیوں کے باوجود اپنے لوگوں کے پاس ان کے جلسہ میں پہنچ گیاہوںکیونکہ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے اور مرتے دم تک عوام کے ساتھ رہوں گا۔ پی ٹی آئی والے گالیوں کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں کہ انہوں نے پچھلے پانچ سال حکومت میں خیبر پختونخوا کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے سوا کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد حکومت بنا کر اس صوبے کو پنجاب کی طرح ماڈل صوبہ بنائیں گے اور صوبے کے تمام اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔؂

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں