کپتان نے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیا، امیرحیدر ہوتی

اللہ نے موقع دیا تو مساجد اور مدارس کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے،عوام اپنے روشن مستقبل ،امن اورپختونوں کی بقاء کے لئے لالٹین پر مہر ثبت کرکے بلے کو دریائے سند ھ میں ڈبودیں گے ، صوبائی صدر اے این پی

منگل 17 جولائی 2018 00:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ پختون عوام باچاخانی کے حق میں ہیں اور 25جولائی کوصوبے کے غیو رعوام اپنے روشن مستقبل ،امن ،خدمت اورپختونوں کی بقاء کے لئے لالٹین پر مہر ثبت کرکے بلے کو دریائے سند ھ میں ڈبودیں گے ۔

(جاری ہے)

برسراقتدار آکر صوبے میں ترقی کا پہیہ چلے گا اور ایک بار پھر بتاشوں کی بارش ہوگی،نوجوان ہمارا مستقبل ہے ان کے لئے بلاسود قرضے جاری کریں گے وہ طورو،پارہوتی ،کاٹلنگ اور چمتار میں الگ الگ انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عوام کردار اورکارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیں اللہ نے موقع دیا تو مساجد اور مدارس کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے باچاخان خپل روزگار سکیم کی طرح ہنرمند روزگار سکیم کا اجراء کرکے بے روزگار نوجوانوں کو 2سے دس لاکھ تک بلاسود قرضے دیں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ کپتان نے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیا انصاف، میرٹ،روزگار اورکرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے پختونوں سے جھوٹے دعوے کئے لیکن پختون اب جا گ گئے ہیں اور25جولائی کو نام نہاد تبدیلی والوں کے لئے یوم حساب ثابت ہوگا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا ان کی دور حکومت کا موازانہ قیام پاکستان سے لے کر پی ٹی آئی کی حکومت تک کی جائے تو کسی بھی دور میں اتنی ترقی نہیں ہوتی جس قدر ہمارے دور میں منصوبے مکمل کرلئے گئے انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبے کو نام کی شناخت دی،این ایف سی ایوارڈ دیا،اٹھاوریں ترمیم کے ذریعے مرکز سے اختیارات صوبے کو منتقل کردیئے دوبارہ اقتدار میں آکر مرکزی حکومت سے نیا این ایف سی ایوارڈ منظور کراکر صوبے کے حقوق حاصل کریں گے اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ اقتدار چھورٹے وقت انہوں نے خزانہ بھراچھوڑا تھا آج صوبہ قرضوں تلے دباہواہے اقتدارمیں آکرنہ صرف خالی خزانہ بھریں گے بلکہ ترقی کا رکا ہوا پہیہ دوبارہ چلائیں گے بیرونی سرمایہ کاروں کو لاکر کارخانے لگائیں گے جنوبی اضلاع میں آئل ریفارمری،گیس سے بجلی منصوبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہائیڈل منصوبے شروع کریں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختون مزید عمران خانی کے حق میں نہیں وہ باچاخانی چاہتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں