خیبر پختونخوا بار کونسل کی وفد کا وزیر اعلی خیبر پختون خوا سے ملاقات

منگل 17 جولائی 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا بار کونسل کا وفد چیئرمین انتظامی کمیٹی ملک خا لق داد اعوان کی سر براہی میں جناب دوست محمد خان وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ وفد میں بار کونسل کی طرف سے نور عالم خان ، سید زاہد جمال ، شاہ حسین خان، رضا ء اللہ خان ، نواز خان اور صوبائی وزراء میں اسد اللہ خان چمکنی ، انوار الحق شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات وکلاء کی مسائل اور فلاح و بہبود کی عرض سے کیا گیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی وفد کے مطالبات پر صوبائی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر بار کونسل کو فنڈ ، ہاسٹل کے لیے پلاٹ ،ہیلتھ کارڈ اور دیگر مطالبات زیرِ غور لایا جائے گا۔ اور مثبت ثابت ہوگی ۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بار کونسل کی وفد نے بار کونسل دفتر آنے کا دعوت دی۔ جو وزیر اعلیٰ صاحب نے قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں