ٹیوب ویلز کے پانی غیر قانونی تقسیم اورمبینہ کرپشن کی تحقیقات نہ کرانے پرایگزیکٹیوانجینئر پشاور کینال ڈویژن کیخلاف مظاہرہ

منگل 17 جولائی 2018 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) انجمن امداد باہمی ملگری زمینداران نے ٹیوب ویلز کے پانی غیر قانونی طریقے سے تقسیم کرنے اورمبینہ کرپشن کی تحقیقات نہ کرانے پرایگزیکٹیوانجینئر پشاور کینال ڈویژن کیخلاف ورسک روڈ ایریگیشن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت انجمن کے صدر ربنواز خٹک کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ دو ما ہ قبل انہوںنے پبی ایریگیشن سب ڈویژن کے ضلعدار اورپٹواری کیخلاف سیکرٹری ایرگیشن کو ٹیوب ویلز کے پانی کے غیر قانونی تقسیم اور مبینہ کرپشن کیخلاف درخواست دی جنہوںنے درخواست چیف انجینئر کو ارسال کردی ، چیف انجینئر نے ایس ای کو جبکہ ایس ای نے 19 جون 2018 ء کو ایگزیکٹیوانجینئر پشاور کینال ڈویژن اسد زمان کو تحقیقات کیلئے ارسال کر دی تاہم ابھی تک وہ تحقیقات کرانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اسلئے سیکرٹری ایرگیشن و دیگر متعلقہ حکام اس سلسلے میں نوٹس لیکر ایگزیکٹیوانجینئرکیخلاف کارروائی کرے اور اس کیس میں تحقیقات کرے ورنہ احتجاج میںشدت لائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں