نگراں وزیر صحت اکبر جان مروت کی زیر صدارت صوبے کے تمام محکموں کا اعلی سطح اجلاس

وزیر صحت نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو جاری کیں ڈینگی کی افرائش نسل والی جگہوں کو ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، اکبر جان مروت

منگل 17 جولائی 2018 23:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) صوبیمیں حالیہ ڈینگی کیسسز سامنے آنے کے بعد اور ڈینگی کے لیے موزوں موسم شروع ہونے کے تناظرمیں نگراں وزیر صحت اکبر جان مروت کی زیر صدارت صوبے کے تمام محکموں کا ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جسمیں سیکرٹری محکمہ صحت عابد مجید اور ڈی جی محکمہ صحت ایوب روز سمیت صوبے کے تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیاکہ رواں سال صوبہ بھر میں مختلف اضلاع سے ڈینگی کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجنمیں بیشتر سندھ اور پنجاب سے متاثر ہوکر آئے تھے۔ وزیر صحت نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی مہم شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی افرائش نسل والی جگہوں کو ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شاہین آفریدی نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کئے جانے والی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تما م اضلاع میں ڈینگی رسپانس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ڈینگی آنے پر بروقت اقدامات اُٹھائینگے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سرویلنس اینڈ رسپانس ایکٹ2017کے تحت صوبے کے تمام پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز کو ڈینگی سے متعلق بروقت رپورٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر شاہین آفریدی نے مزید بتایا کہ ڈینگی کی کمین گاہوں کو تلف کرنے کے لیے اینٹا مالوجسٹ بھرتی کرنے کے علاوہ صوبے کے تمام محکموں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں ۔اسکے علاوہ صوبے کے مختلف ہسپتالوںمیں عالمی ادارہ صحت سے تربیت یا فتہ ڈاکٹروں کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ صوبائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں ڈینگی کی بروقت تشخیص ہو سکے ۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ نگران وزیر صحت نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے اُٹھانے گئے اقدامات تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے اس موزی مرض کا قلع قمع کرنے کے لئے فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں