پشاور، ضلعی یانتظامیہ ہنگو کی گرانفروشوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاررائیاںجاری

بدھ 18 جولائی 2018 20:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ ہنگو کی گرانفروشوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاررائیاںجاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا اورڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے متعلقہ سٹاف کے ہمراہ ہنگو بازار میں اشیائے خوردونوش کا معیار جانچنے کے لئے نمونے حاصل کیے جبکہ ان کے نرخ بھی چیک کیے۔اس موقع پر انہوں نے نان بائیوں کی دکانوں،سبزی فروشوں اور بیکریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے مالکان کو سختی سے تاکید کی وہ ملاوٹ کرنے سے گریز کریں اور سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں