پشاور،حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 18 جولائی 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ماحولیات سید نذر حسین شاہ (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی پی ایس۔

(جاری ہے)

20) بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا کوزیر تبادلہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ جبکہ سیکرٹری محکمہ صنعت ، کامرس اور فنی تعلیم محمد فہیم وزیر (پی اے ایس۔ بی پی ایس۔ 21)کو تاحکم ثانی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں