پشاور، حکومت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی بحالی اور آبادکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر

بدھ 18 جولائی 2018 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کی نگران وزیر برائے مذہبی و اقلیتی امور اور اعلی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی بحالی اور آبادکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔وہ چاچا یونس پارک پشاور میںب پنج تیرت مندر کا معائنہ کر رہی تھیں ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد اور ریسرچ آفیسرنوازالدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر نے حکام کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ مندر کے اندر اور باہر غیر ضروری سامان کو فوراًً ہٹایا جائے جبکہ اُنہوں نے ڈائریکٹر آرکیالوجی کوفوراًًرپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا ۔ انھوں نے کہا کہ پنج تیرت مندر کو بحال کرنے کے بعد اس کے داخلی اور خارجی راستوں کا خصوصی انتظام کیا جائے گا ۔

جس سے پارک میں انے والوں اور قرب و جوار کے لوگوں کو کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔نگران وزیر نے پارک انتظامیہ کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملہ اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے ان کیساتھ ساتھ خندہ پیشانی سے بھی پیش آئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں