پولیس نے موبائیلز سنیچر گروپ کو گرفتار کر لیا، قبضہ سے 5 موبائیلز برآمد

جمعرات 19 جولائی 2018 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) کپیٹل سٹی پولیس تھانہ پاڑی پورہ نے موبائیلز سنیچر گروپ کو بے نقاب کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرکے قبضہ سے مال مسروقہ 5عدد موبائیلز برآمد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موبائیلز سنیچر گروپ جوکہ تھانہ پاڑی پورہ کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے کی نگرانی جاری تھی ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزاد کوکب کی نگرانی میں ڈی ایس پی فقیر آباد عبدالسلام خان ،ایس ایچ او تھانہ پاڑی پورہ بمہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوںنے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موبائیلز سنیچر گروپ کے زبیر عرف طوریولد امروزسکنہ سیٹھی ٹائون،عزیز ولد ظاہر سکنہ افغانستان حال سیٹھی ٹائون، شاہیان ولد ارشد علی ،ابوبکر ولد اورنگزیب سکنہ سیٹھی ٹائون، نعمان ولد محمد جان سکن دوران پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5موبائیلز فون برآمد کرلیا۔

جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں