الیکشن متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،سردار حسین بابکحکومت اور ریاستی ادارے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردوں کا ٹارگٹ اے این پی نہیں بلکہ اے این پی کو ملنے والاوہ مینڈیٹ ہے، جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 19 جولائی 2018 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردوں کا ٹارگٹ اے این پی نہیں بلکہ اے این پی کو ملنے والاوہ مینڈیٹ ہے جو 25جولائی کو ہمیں ملنے والا ہے ، بعض قوتیں اے این پی کو میدان سے آؤٹ کرنا چاہتی ہیں اور وہی قوتیں کسی مخصوص سیاسی جماعت پر مہربانی کی غرض سے اے این پی کو نشانہ بنا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پی کی22بونیر میں مختلف مقامات پر شمولیتی تقاریب اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے وہئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور انتخابات مؤخر کرنے یا اے این پی کو میدان سے آؤٹ کرنے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جس بیدردی سے صوبے کے وسائل لوٹے اس کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور تبدیلی والوں کا اصل چہرہ بہت جلد قوم کے سامنے ہو گا، اے این پی کی کامیابی یقینی ہے اور حکومت میں آ کر ترقی کے رکے ہوئے عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے خلاف کرپشن کے کیسز کھل چکے ہیں ،خزانے کو بری طرح لوٹا گیا اور منصوبوں کے نام پر اربوں کا قرض ہڑپ کر لیا گیا ، انہوں نے کہا سابق حکومت نے صوبے کو مالی و انتظامی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، جبکہ آج خزانے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسہ موجود نہیں،سردار حسین بابک نے کہا کہ اے این پی پختوبنوں کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام25جولائی کو جعلی تبدیلی سرکار کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں اور اپنے وسائل لوٹنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت روزانہ کی بنیاد پر اے این پی میں شامل ہو رہی ہے اور اے این پی اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ انتخابی مہم میں تیزی لانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی حکومت میں آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ، ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی اور ہر حلقہ میں ایک کالج کے وعدے کو عملی جامہ پہنائے گی ، مرکز سے اپنے حقوق حاصل کریں گے اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ اے این پی کامیابی کے بعد بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ دے گی اور نوجوانوں کو 10لاکھ تک بلاسود قرضے فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں