چارسدہ ایریگیشن ڈویژن کو یکم اگست سے مردان ایریگیشن ڈویژن کے انتظامی کنٹرول ماتحت فعال کرنے کا حکم

جمعہ 20 جولائی 2018 00:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) مجاز حکام نے عوامی مفاد میں چارسدہ ایریگیشن ڈویژن کو یکم اگست 2018سے مردان ایریگیشن ڈویژن کے انتظامی کنٹرول ماتحت فعال کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ حکمنامہ چیف انجینئر سائوتھ اور چیف انجینئر نارتھ کے بابین اپر سوات کینال سسٹم اورلوئر سوات کینال سسٹم کی تقسیم میںباقاعدگی کے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے جس سے نہ صرف انتظامی مسائل پیدا کر رہے تھے بلکہ اس سے پانی کی کمی بھی پیداہو رہی تھی۔

مجاز حکام نے چیف انجینئر نارتھ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر مردان ایریگیشن سرکل مردان کی مشاورت سے سرکل کے کئی ایریگیشن ڈویژنز کے مابین اثاثوں، فیلڈ/منسٹریل سٹاف اور اثاثوں کی اندورنی ایڈجسمنٹ کے اُمور کو سرانجام دینے کا اختیار بھی تفویض کردیا ہے ۔ اس امر کا اعلان محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں