کوہاٹ، انتظامیہ کا انتخابات کے پیش نظر آتشزدگی کے واقعات سے نمٹانے کیلئے پلان تیار

جمعہ 20 جولائی 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا جنرل الیکشن کے موقع پر آتشزدگی کے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے پلان تیار کرلیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوطاہر علی نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن آفس اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کا دورہ کیا اور مذکورہ جگہوں پر نصب کئے گئے آگ بجھانے کے آلات کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے کے آلات الیکشن میں استعمال ہونے والے سامان کے سٹورز میں بھی لگادیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے۔اسی طرح 3 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی سٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوں گی۔آتشزدگی سے بچاؤ کے پلان کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر بھی واٹر بوزر اورریت بھری بالٹیاں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی آگ لگنے کے واقعہ سے فوری طور پر نمٹا اور نقصان سے بچا جا سکے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہناتھا کہ پلان کی تیاری کے دوران متعلقہ حکام کے ساتھ اس بات پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہر پولنگ اسٹیشن پر ہنگامی راستے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں