ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی اپنے نو ٹیفیکیشن واپس لے،سید انس تکریم

جمعہ 20 جولائی 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ممبر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی سید انس تکریم کا کا خیل نے کہاہے کہ سپریم گورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس ،بہن بھائی کی آدھی فیس اور 3 فیصد سے زیادہ اضافہ پر پابندی کا پشاور ھائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیااسلئے ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی اپنے نو ٹیفیکیشن کو واپس لے کر اپنے قانون کے مطابق دوبارہ نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں وہ توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ یہ لوگ بھی اب خاموش بیٹھ کر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کو کام کرنے دیں خود اپنی ذات میں اتھارٹی بننے کی کوشش نہ کریں۔ والدین کی کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی ایک قانونی پلیٹ فارم ہے جسمیں والدین کی بھی نمائندگی ہے جہاں والدین اپنی شکایات کرسکتے ہیںانہوں نے پرائیویٹ سکولز انتظامیہ سے اپیل کی کہ گرمیوں کی آدھی فیس یکمشت لینے کی بجائے قسطوں میں لی جائیںتاکہ والدین پر بوجھ نہ پڑے اور وہ باآسانی فیس کی ادائیگی کرسکیں۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی اپنے قانون کے مطابق ریگولیشن ریوائز کرنے کے لئے جلد از جلد اپنا اجلاس بلائے تاکہ قانون کے مطابق کام کو آگے بڑھایا جاسکے۔والدین بھی منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں، سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انشااللہ نجی ادارے اسی طرح قوم کی خدمت کرتے ر ہیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں