تمام سیاسی جماعتوں کو بلاول کے نئے میثاق جمہوریت قبول کرلینا چاہئے

اس سے نہ صرف ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ سیاست میں گالم گلوچ کا خاتمہ بھی ہوجائے گا، میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)پشاور سٹی کے سیکرٹری اطلاعات میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ کی صدارت میں گوڑواڑہ ہائوس میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ترجمان سید شاہ جہان بادشاہ تہکالی، مفتی نوید العصر، قاری ارشد قریشی، قاری طیب قریشی، محمد انجم میڈیسن والا نمکمنڈی، ملک مظفر اعوان،امیدوار این اے 31ملک ندیم اعوان،امیدوار پی کے 77 حسن محمود جان، امیدوار پی کے 78خادم علی یوسف زئی، جہانزیب خا ن شنواری،شاہ جہان آفریدی، حاجی علی احمد عرف حاجی گل، رحمت اللہ، لیگل ایڈوائزر عاطف نذیر صدیقی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو پھر سے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے نئے میثاق جمہوریت کی پیشکش وقت کا تقاضا ہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اسے موقع غنیمت سمجھتے ہوئے اس پر متفق ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ پھر سے میثاق جمہوریت سے سیاست سے گالم گلوچ کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں ایک بار پھر شائستگی آجائے گی۔ نئے میثاق جمہوریت سے ملک میں جمہوریت اور ادارے مضبوط ہوجائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں