تعلیم قوموں کی ترقی کا زینہ اور اس پر خصوصی توجہ دے کر مملکت خداداد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،پروفیسر ڈاکٹرسارہ صفدر

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کی نگران وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور اقلیتی و مذہبی اُمور پروفیسر ڈاکٹرسارہ صفدر نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی کا زینہ اور اس پر خصوصی توجہ دے کر مملکت خداداد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے سے پورے خاندان کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پشاور میں ویمن یونیورسٹی مردان اور ویمن یونیورسٹی صوابی کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ نے نگران وزیر کو یونیورسٹی کی کارکردگی اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیر ڈاکٹر سارہ صفدر نے کم وقت میں یونیورسٹیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور اُن کے مسائل کو ترترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء کو عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ پر بھی توجہ دینی چاہییے ۔ چونکہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں