پاک افغان شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر کھڑی وین پر چڑھ گئی، دو افراد جاںبحق، دو شدید زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:47

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹریلر سڑک کے کنارے وین پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ٹریلر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائع کے مطابق جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں پاک افغان شاہراہ پر سبزی سے بھرے دو وین سڑک کے کنارے کھڑی تھیں کیونکہ ان میں سے ایک گاڑی کاٹائر پنکچر ہوا تھا اور اس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرانے میں مصروف تھے کہ اس وقت ایک تیز رفتا ٹریلر جو جمرود سے لنڈیکوتل کی طرف جا رہی تھی مزکورہ وین پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں یہ دونوں افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جن کے نام سلمان خان ولد امیرزادہ اور شہاب خان ولد فدا محمدہے اور ان کا تعلق ضلع چارسدہ سے بتایاہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں دوسری گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹربھی شامل ہیں ۔

ٹریلر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے اپنا ٹریلر موقع پر چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔حاصہ دار فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور انہوں نے رپورٹ درج کرکے ٹریلر کے ڈرائیور اورکنڈیکٹرکی تلاش شروع کر دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں