جمرود،خاصہ دار فورس اور پولیس میں ہاتھا پائی،دونوں اطراف سے اہلکار زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:47

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں خاصہ دار فورس اور پولیس والوں کے درمیان سخت ہاتھا پائی اور ہوائی فائرنگ ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف سے اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائع کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور سے جمرود کو چند پولیس والے پرائیوٹ گاڑی میں آئے تھے اور انہوں نے تختہ بیگ بازار کے ایک ہوٹل سے ایک آدمی کو اُٹھایا جس کی اطلاع پر خاصہ دار فورس نے وزیر ڈنڈھ میں ناکہ بندی کی اور ا نہوں نے پولیس والوں سے اس کیس کے بارے میں دریافت کرنا چاہا لیکن اس پر پولیس مشتعل ہو گئے جس پر ان دونوں فورسز میں تلخ کلامی پیداہوئی جو بعد میں بات ہاتھاپائی اور ہوائی فائرنگ جا پہنچی جس میں فائرنگ سے کوئی فرد زخمی نہیں ہوا ہے لیکن ان میں کچھ اہلکار آپس کی ہاتھا پائی میں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے ایک دوسرے کے اہلکاروں کو بھی یر غمال بنا دیئے تھے ،تاہم جمرود کے اسسٹنٹ کمشنر زاہد عثمان نے اور پشاور پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر واقع کا نوٹس لیا اور کامیاب مزاکرات کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کے اہلکاروں کو چھوڑدیئے لیکن دونوں اطراف سے افسران نے اس واقع کی تحقیقات شروع کی ہیں تاکہ آئندہ کے لئے پھر ایسا نا خوش گوار واقع پیش نہ آئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں