پُرامن اورشفاف الیکشن کے انعقادکے حوالے پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ملک میں پُرامن اورشفاف الیکشن کے انعقادکے حوالے پریس کلب میں خیبریونین اف جرنلسٹس اورٹرائبل نیوزنیٹ ورک(ٹی این این)کے زیراہتمام شعورفاؤنڈیشن فارایجوکیشن اینڈاوئیرنیس کے تعاون سے ایک سیمینار منعقدہواجس میں پشاورپریس کلب کے جی ایس شہاب الدین ،سینئرصحافی گوہرعلی،عزیزبونیری،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء ایوب شاہ،پاکستان مسلم لیگ نون کے ارباب خضرحیات،جماعت اسلامی کے رہنماء ہدایت اللہ،اقلیتی رہنماء اورامیدواربرائے صوبائی اسمبلی رادیشن سنگھ ٹونی،عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ صدرملک غلام مصطفی اور صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پرسیمینارکے شرکاء نے نگران حکومت سے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کوشفاف بنانے اورمیڈیاکواپناکرداراداکرنے پرزوردیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے عام انتخابات کے شفافیت پرتحفظات کااظہارکیاان کاکہناتھاکہ انتخابات میں تمام جماعتوں کوالیکشن مہم میں یکسوی مواقع فراہم کرناچاہیے لیکن ستر سال ہوگئے لیکن ملک میں ایک دفعہ بھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے،ہمیشہ کسی نہ کسی شکل میں دھاندلی ہوتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آزاد نہیںہے ہمیشہ فیصلے دباؤ میں کرتے ہیںشرکاء کاکہناتھاکہ سندھ سے خیبر پختونخوا تک حالات خراب ہیںلیکن جو بھی حالات ہیں انتخابات ضروری ہے کیونکہ جمہوریت سے کھبی نہ کھبی حالات بہتر ہونگے۔الیکشن کے دوران ایک دوسرے کی رائے کا قدر کرنی چاہیے۔لوگوں میں برداشت ختم ہوگئی ہے جس کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا اشدضروری ہے ملک میں ہونے والے انتخابات میں معذورافرادکیلئے کوئی سہولیات میسر نہیںہے جس کی وجہ سے خصوصی افرادکا ووٹ ڈالنے سے محروم رہنے کاخدشہ ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں تمام جماعتوں کوالیکشن مہم میں یکسوی موقع فراہم کرناچاہیے لیکن بدقسمتی سے ملک میں ایسانہیں ہورہاہے ایسا لگ رہا ہے کہ ایک پارٹی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

انتخابات میں حصہ لیناہرپاکستانی کاحصہ حق ہے ۔اس موقع پررادیشن ٹونی کاکہناتھاکہ ایک طرف حکومت شفاف انتخاب کی انعقادکادعویٰ کررہی ہے تودوسری جانب پشاورمیں ان کواقلیتی برادری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اپنی انتخابی مہم چلانے میں طرح طرح کے روکاوٹیں ڈالی جارہی ہے اورایک مخصوص جماعت ان کے انتخابی پوسٹرزاور بینرزہٹاکراپنے فلیکس لگارہے ہیں۔اس موقع پرشرکاء کاکہناتھاکہ انتخابات کے دوران میڈیا کو غیرجانبدار رہنا چاہیے اورمیڈیا کوحقیقت کوسامنے لاناچاہیے۔سیمینارمیں شرکاء نے پشاوراورمستونگ بم دھماکوںمیں ہارون بلوراورسراج رائیسانی سمیت دیگر شہیدہونے والے افرادکی درجات بلندی کیلئے دعاکی اورنگران حکومت سے تمام امیدواروں کوسکیورٹی یقینی بنانے پرزوردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں