اے این پی امن کی داعی جماعت ہے،کارکن الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑوںسے اجتناب کریں، غلام احمدبلور

ہم ہارون بلورکی شہادت کابدلا جمہوریت کے ذریعہ لینگے

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) اے این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین ای31الحاج غلام احمدبلورنے کہاہے کہ اے این پی امن کی داعی جماعت ہے،کارکن الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑوںسے اجتناب کریں،مخالفین کی طرف سے شرپراکسانے کانوٹس نہ لیں ،دل بڑاکرکے لڑائی جھگڑے کی بجائے اپنے ساتھیوںاورخواتین کوگھروںسے نکل کرووٹ پول کرنے کی ترغیب کریں،ہم ہارون بلورکی شہادت کابدلا جمہوریت کے ذریعہ لینگے،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزدورہ روڈاکرم آبادمیں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی اوردیگرپارٹیوںکے عامرآفریدی،حمادآفریدی،اول دار،حاجی نیک محمد،آصف عمران،حاجی ظفراورابراہیم خان سمیت دیگرنے اے این پی میں شمولیت کااعلان کیا،بعدازاںالحاج غلام احمدبلور،سٹی صدرملک غلام مصطفی،حاجی ہدایت اللہ اوردیگرنے پی کے 76کے علاقہ یوسف آبادمیں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارنرمیٹنگ میں کارکنوںکی شرکت نے ثابت کردیاہے،عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کی طرح کارکن بھی نڈراوردلیرہیں،کارکنوںکے جوش سے واضح ہوگیاہے کہ25جولائی کوعوامی نیشنل پارٹی کوکامیاب ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے،عوام تحریک انصاف کی تبدیلی کوجان چکے ہیں،پانچ سالوںمیں 350ڈیم،ہریوسی میں کھیل کامیدان،سکولز،یونیورسٹیاں اورخیبرپختونخواکوسوسال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے صرف سوشل میڈیاتک محدودرہے،تحریک انصاف کے واحدمیگاپراجیکٹ بی آرٹی میں اربوںروپے کی کرپشن سے عوام کومقروض اورصوبے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں