ملک بھر کی طرح پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کے شہری بھی25جولائی کوشیر پر مہر لگاکر اس خطے کی ترقی میں کردار اداکرینگے ،ملک ندیم

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواربرائے این اے 31اورپی کی76ملک ندیم نے شہریوں کو خبر دارکیاہے کہ وہ 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں شیر پر مہر لگاکر پشاور کی ترقی میں اپنا کلیدی رول اداکریں،کیونکہ شیر ہی واحد تبدیلی کا نشان ہے گزشتہ سال کی طرح تبدیلی لانے اور پختونوں کے حقوق کیلئے نام نہاد دعوے کرنے والوں کے فریب میں ہر گز نہیں آئینگے ۔

ان خیالات کا ظہار انہوںنے گزشتہ رو زسردارکالونی اور لعل دین کالونی میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ،قومی وطن پارٹی،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے احمدگل،زاہد خان ،اسماعیل ،شیر بہادر،گل زمان اور دیگرددرجنوں کے آفراد نے اپنے خاندان سمیت مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرکے میاں نواز شریف اور ملک ندیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ملک ندیم نے کہاکہ میاں نوازشریف واحد لیڈر ہیں جنہوںنے پاکستان کو بنہ صرف ایٹمی قوت بناکر عظیم اکارنامہ انجام دیاہے بلکہ ملک کے مختلف شہروں میں موٹر وے کا جال بچھاکر شہریوں کی سہولت کیلئے سفر میں آسانی پیداکی اور اسکے علاوہ پنجاب نے میٹروبس اور انددرون شہر تیز ترین ٹرین منصوبے مکمل کرکے حقیقی تبدیلی لائے ،اور انشاء اللہ پنجاب کی طرح،سندھ،بلوچستان سمیت پشاور اورخیبر پختونخواکے دیگر اضلاع میں لوگ میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کرکے 25جولائی کوشیر پر مہر لالگاکر پشاور اور خیبر پختونخواکی حقیقی ترقی میں کلیدی رول اداکرینگے ۔

انکاکہناتھاکہ اب تک پی کی76میں جتنا کام بھی کیاہے وہ کوئی منتخب ایم پی اے بھی بنہ کرسکے اور اللہ کے فضل سے ایم پی اے منتخب ہواتو علاقہ لخکر آباد،قاضی آباد،سردارکالونی،لطیف آباد ،بشیر آباد سمیت پورے شہراوراسکے مضافاتی علاقوں میں تاریخی کام کرکے دکھادوں گا کہ کام کیسے کئے جاتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں