اسد قیصرکا اکرام اللہ خان گنڈاپور کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 23 جولائی 2018 20:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے خودکش حملہ میں سابقہ صوبائی وزیر اور ڈی آئی خان سے الیکشن میں حصہ لینے والے امید وار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی شہادت پر غم والم کا اظہار کیا ہے ۔سپیکر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکرام اللہ خان گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی المناک شہادت پر پاکستان تحریک انصاف سمیت پورا ملک افسردہ ہے جمہوریت کیلئے ان کی یہ قربانی رنگ لائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مدبراور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ان کی جانب سے دی گئی قربانی کو مدتوں یادرکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ بے گناہوں کی جان لینا غیر اسلامی فعل ہے اور ایسے واقعات ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش ہے ۔سپیکر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ خودکش حملہ کے کرداروں کو جلد ازجلد بے نقاب کرے اور مجرموں کو قرارواقعی سزادلانے کیلئے اپنا کرداراداکرے ۔سپیکرنے اکرام اللہ خان گنڈاپور اور دیگرشہداء کیلئے دعائے مغفرت کی اور سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں