انتخابات کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں باقاعدہ کنٹرول روم بنایاگیاہے، ہسپتال ترجمان

پیر 23 جولائی 2018 22:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے باقاعدہ کنٹرول روم بنایاگیاہے ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے ہسپتال میں قائم کردہ کنٹرول روم کے بارے میں سی سی پی او آفس‘ سیکرٹر ی صحت اور ڈپٹی کمشنر آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران 25 اور 26 جولائی کے دوران ہسپتال کے کنٹرول روم پولیس آفس ‘ سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری احکامات جاری کئے جائیں گے اور اعلی حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں پہلے ہی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور انتخابات کے دن تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے انھوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ‘ صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر طری کے تعاون کی فراہمی کے لئے ہمہ تن موجود ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں