عید کے موقع پر زائد کرایہ ہر گز وصول نہ کیا جائے،سیکرٹری ٹرانسپورٹ

پیر 13 اگست 2018 23:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت خیبر پختونخوا کامران رحمان کی ہدایت پر خالد خان سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختو نخواپشاور نے خصوصی مہم شروع کی ہے جس کے تحت سے اُنہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کر کے اڈہ منیجرز، ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں اور ٹرانسپورٹرز حضرات سے ملاقات کر کے اُنکو خبردار کریں کہ اسلامی تہوار عید کے موقع پر حکومت کے مقرر کردہ کرایہ سے زائد کرایہ ہر گز وصول نہ کیا جائے اوورلوڈنگ سے گریز کیا جائے گاڑیوں کی مصنوعی قلت سے بھی پیدا کرنے سے اجتناب کیا جائے، گاڑیوں کی کمی کی صورت میں اڈہ منیجرز ایک دوسرے سے تعاون کر کے مسافروں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیںاگر ممکن ہو سکے تو اس سلسلے میں ہر جنرل بس سٹینڈ میں کمپلینٹ سیل کا اہتمام بھی کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے خصوصاً ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کی کہ عوام کو ممکنہ درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ مقدس تنہوار کو خوشگوار ماحکول میں عقیدت و احترام کے ساتھے منایا جا سکے اور عوام کو بروقت سفری سہولت مہیا کی جاسکیں ۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ کسی بھی بدنظمی پر قابو پانے ، سرکاری کرایہ نامہ پر عملدارآمد اور ٹریفک روانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عملدارآمد نہ کرے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں