ضلعی انتظامیہ کا بونیر میں آج پانچ لاکھ نئے پودے لگانے کی مہم شروع کرے گی

منگل 14 اگست 2018 00:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) ملک بھر کے طرح ضلع بونیر میں بھی آج پانچ لاکھ نئے پودے لگانے کی مہم شروع کیا جائیگی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر مختلف محکموں کے ساتھ ضلع بھر میں پانچ لاکھ پودے لگانے کا اعلان جس میں آج یوم آزادی کے موقع پر کینگر گلی کے مقام پہاڑوں میں پچاس ہزار نئے پودے لگائے جائینگے ،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم ،محکمہ بلدیات ،محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی بھی حصہ لینگے ،ڈپٹی کمشنر ضلع بونیر شفیع اللہ خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رواں ماہ پانچ لاکھ نئے پودے لگائے جائینگے جس میں پچاس ہزار پودے آ ج کینگر گلی کی مقام پر لگائے جائینگے جبکہ باقی پودے دیگر دیہاتوں میں سرکاری محکموں اور مقامی لوگوں کے تعاون سے لگائے جائینگے ،انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے کا مقصد ماحول کو بہتر بنانا اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے نئے پودے لگانے سے ان علاقوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے لئے تیاری کرنا ہے ہمیں اپنی ملک کے پانی اور ماحول کو بہتر بنانے پر نئے پودے لگانے ہونگے تاکہ آئندہ نسلوں ہم بہتر ماحول دے سکے ․ماحولیاتی تبدیلی کے بعد بھی اگر نئے پودے نہیں لگائے گئے تو آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے مشکلات کا سامنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں